بحرین میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کیلئے مبینہ جاسوسی، بھارتی شہری گرفتار

بحرین میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کیلئے مبینہ جاسوسی، بھارتی شہری گرفتار

ویب ڈیسک: بحرین کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بھارتی شہری کو اسرائیلی خفیہ ادارے کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو حساس نوعیت کی معلومات فراہم کر رہا تھا۔ ان معلومات میں مختلف اہم مقامات سے متعلق جغرافیائی تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق فراہم کی جانے والی معلومات ممکنہ طور پر غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے اہداف کی نشاندہی اور تجزیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے تاہم حکام نے تفتیش کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

More News