بریکنگ نیوز: ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی 35 خواتین ٹیچرز کی مبینہ جعلی بھرتیاں پکڑی گئیں

بریکنگ نیوز: ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی 35 خواتین ٹیچرز کی مبینہ جعلی بھرتیاں پکڑی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران 2022 میں مبینہ طور پر جعلی تقرری ناموں کے ذریعے بھرتی ہونے والی 35 خواتین پرائمری اسکول ٹیچرز کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سیدہ انجم نے 35 خواتین ٹیچرز کی برطرفی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق مذکورہ خواتین نے مبینہ طور پر جعلی تقرری ناموں کے ذریعے سرکاری ملازمتیں حاصل کی تھیں۔

نوٹیفکیشن میں برطرف کی گئی ٹیچرز کو جاری کی گئی تنخواہیں واپس لینے اور ان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419 اور 420 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق اس معاملے میں کارروائی اگست 2026 میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے متعلقہ خواتین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔

More News