شمالی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
شمالی وزیرستان میں ڈی پی او سجاد حسین کی سربراہی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بویا پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور چرس برآمد کی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔








