بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا وار، 5 ہلاک، متعدد زخمی

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا وار، 5 ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقے کلی سوران میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کی مدد سے کی گئی، جس میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں اور ایک آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور بڑی کارروائی کی تیاری کررہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ حکام نے بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

More News