بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع برکھان کے علاقے راڑا شم میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اکتوبر کو راڑا شم میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

More News