بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں زیارت، ہرنائی اور سوراب کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

زیارت اور ہرنائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ کارروائیوں کو ناکام بنانے میں مدد ملی۔

سوراب میں بھی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور علاقے میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی کیا۔

دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشنز کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا، ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا اور بلوچستان میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »