بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان آغا کا رد عمل سامنے آگیا

بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان علی آغا کا بیان

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک)


پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں متنازع رن آؤٹ کے واقعے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مہدی حسن کی جگہ ہوتے تو معاملے کو مختلف انداز میں نمٹاتے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں مہدی کا عمل درست تھا، لیکن کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔

میچ کے دوران سلمان علی آغا نان اسٹرائیکر اینڈ پر بولر کے رن اپ کے ساتھ کریز سے باہر آگئے۔ جب محمد رضوان نے شاٹ کھیلا تو گیند سیدھی سلمان علی آغا کے بلے پر لگی اور وہیں رک گئی۔ سلمان نے گیند اٹھانے کی کوشش کی، لیکن اسی لمحے مہدی حسن نے گیند اٹھا کر وکٹ پر مار دی اور تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

اس فیصلے پر سلمان علی آغا شدید ناراض ہوئے اور اپنے دستانے اور ہیلمٹ غصے میں زمین پر پھینک دیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں جیت کے ساتھ ساتھ ایمانداری اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

More News