مشتاق احمد خان کا خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان

خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان، مشتاق احمد خان

  پشاور:كاشف عارف
سابق سینیٹر اور پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ مشتاق احمد خان نے خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 مارچ سے مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ کو بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسجد اقصیٰ کو گرا دیا گیا تو بعد میں آنسو بہانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے بیانات تشویشناک ہیں جبکہ غزہ میں ہزاروں بچے شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔

More News