بونیر میں مبینہ زہریلی چیز کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک

بونیر میں مبینہ زہریلی چیز کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک

بونیر(نیوز ڈیسک )ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر کی وادی گوکند کے گاؤں پھلواڑی میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے متاثر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈگر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ دم توڑ گیا، جبکہ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں نے غلطی سے کوئی زہریلی چیز کھا لی تھی۔

More News