جاز، زونگ، یوفون اور ٹیلی نار کے متعدد کال اور ڈیٹا پیکجز مہنگے، بعض پیکجز کی قیمت میں 33 فیصد تک اضافہ۔

اسلام آباد: جاز، زونگ، یوفون اور ٹیلی نار کے متعدد کال اور ڈیٹا پیکجز مہنگے، بعض پیکجز کی قیمت میں 33 فیصد تک اضافہ۔

اسلام آباد: پاکستان کی بڑی موبائل فون کمپنیوں جاز، زونگ، یوفون اور ٹیلی نار نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے متعدد کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بعض پیکجز کی قیمت میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ویب سائٹ پر چاروں موبائل آپریٹرز کے مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی تازہ ترین قیمتیں اور دیگر تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض ماہانہ ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 500 روپے، 15 روزہ پیکجز میں 300 روپے، ہفتہ وار پیکجز میں 130 روپے، تین روزہ پیکجز میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے اور ایک روزہ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت اور ٹیرف میں شفافیت کے لیے کنزیومر اویئرنیس سیکشن کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جہاں مختلف کمپنیوں کے پیکجز، قیمتوں، سہ ماہی اور سالانہ تبدیلیوں کا تقابلی جائزہ ایک ہی جگہ دستیاب ہوگا۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین پیکجز اور نرخوں کی معلومات کے لیے پی ٹی اے اور متعلقہ موبائل کمپنیوں کی ویب سائٹس سے رجوع کریں۔

More News