جنوبی وزیرستان اپر میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر: تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ توروام مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان منیر محسود جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق منیر محسود مارکیٹ میں موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کیے۔ حکام نے واقعے سے متعلق ابتدائی کارروائی شروع کرتے ہوئے عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کیں۔

سرکاری ذرائع نے فائرنگ کے واقعے اور نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم فائرنگ کے واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔

More News