جیمز اینڈرسن 45 سال کی عمر میں بھی کرکٹ جاری رکھنے کے لیے تیار، سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

جیمز اینڈرسن 45 سال کی عمر میں بھی کرکٹ جاری رکھنے کے لیے تیار، سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ترک کرتے ہوئے 2027 کے کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے لیے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد وہ 45 سال کی عمر عبور کرنے کے باوجود پروفیشنل کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہیں گے۔

جیمز اینڈرسن گزشتہ 25 سال سے لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے تھے، تاہم گزشتہ ماہ ان کا معاہدہ ختم کردیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں لنکاشائر کا بہترین چیمپئن شپ کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

سرے کاؤنٹی سے وابستگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینڈرسن نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے نئے باب کے آغاز کے لیے پُرجوش ہیں۔ ان کا بنیادی ہدف ٹیم کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جتوانے میں مدد فراہم کرنا ہوگا۔

سرے کے ڈائریکٹر کرکٹ ایلک اسٹیورٹ نے بھی اینڈرسن کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وسیع تجربہ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولرز کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی جانب سے ریکارڈ 188 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 704 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں۔

More News