خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری، ذرائع

خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری، ذرائع

پشاور: خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات اور مبینہ گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات اور سرکاری اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے مواد کی نگرانی کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جا رہا ہے، جبکہ مبینہ طور پر گمراہ کن معلومات پھیلانے والے بعض افراد کی گرفتاریوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بعض سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی ممکنہ کارروائی کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ممکنہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

تاہم تاحال اس حوالے سے کسی باضابطہ سرکاری نوٹیفکیشن یا کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

More News