خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، تمام اسکول کھل گئے

خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، تمام اسکول کھل گئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوگئیں، یکم ستمبر سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول بھی کھل گئے اور معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول پہلے ہی 17 اگست سے کھل چکے ہیں، جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں معمول کا تعلیمی نظام مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔

یکم ستمبر سے تمام اسکول معمول کے روٹین اور مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

More News