خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرمی برقرار، ملاکنڈ اور ہزارہ میں بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرمی برقرار، ملاکنڈ اور ہزارہ میں بارش کا امکان

پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح اورکزئی اور کرم کے اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کالام میں 15 اور مالم جبہ میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

More News