خیبر سے پانچ من چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

پشاور میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، 204 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

محکمہ ایکسائز نے پشاور میں رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران اسلام آباد نمبر کی گاڑی کی تلاشی لی، جس سے 5.1 من (204 کلوگرام) چرس برآمد کر لی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات ضلع خیبر سے سمگل کی جا رہی تھی۔کارروائی کے دوران ملزم  کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ ایکسائز نے ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

More News