خیبر پختونخوا میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ کٹوتی

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ کمی پر غور

پشاور:عاصم فیاض

پشاور: وفاقی حکومت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی گریڈ 16 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سرکاری اخراجات کو محدود کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن میں بنیادی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو حکومت کو تقریباً 10 ارب روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ صوبائی حکومت نے غیر تنخواہی اخراجات میں بھی 20 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ یکم اپریل سے 30 جون تک نافذ العمل ہوگا اور محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اس پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »