خیبر پختونخوا: پہلے مرحلے کی مقامی حکومتیں تحلیل، اختیارات انتظامیہ کو منتقل
پشاور:جنید طورو
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں قائم ہونے والی مقامی حکومتیں اپنی چار سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل کر دی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں باضابطہ طور پر بلدیاتی نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق میٹروپولیٹن پشاور سمیت تمام متعلقہ اضلاع اور تحصیلوں کے نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، جبکہ بلدیاتی فنڈز کا آڈٹ بھی کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی نظام تحلیل ہونے کے بعد، مقامی اختیارات عارضی طور پر ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ تاخیر کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔








