خیبر کے علاقے علی مسجد میں فری میڈیکل کیمپ، 1170 مریضوں کا مفت معائنہ

خیبر کے علاقے علی مسجد میں فری میڈیکل کیمپ، 1170 مریضوں کا مفت معائنہ

ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں ایف سی نارتھ اور پیٹریاٹک یوتھ آف پاکستان کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 1170 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ 70 مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

کیمپ کا مقصد علاقے کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا اور صحت سے متعلق ضروری خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانا تھا۔ اس موقع پر علی مسجد کے اطراف میں واقع ملحقہ دیہات کی خواتین کے لیے حفظانِ صحت سے متعلق آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں خواتین کو صفائی ستھرائی، ذاتی حفظانِ صحت اور صحت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئیں تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اپنا سکیں۔

اس موقع پر علاقے کے مشران نے ایف سی نارتھ کی جانب سے طبی کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

علاقے میں اس طرح کے طبی کیمپ مقامی آبادی کو مفت معائنے، ادویات اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

More News