دہشتگردی کے خلاف عوام، پولیس، فوج اور سیاسی رہنماؤں نے بے مثال قربانیاں دیں، وزیراعظم شہباز شریف

دہشتگردی کے خلاف عوام، پولیس، فوج اور سیاسی رہنماؤں نے بے مثال قربانیاں دیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام، پولیس، پاک فوج اور سیاسی رہنماؤں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مختلف طبقات نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کا کردار بھی انتہائی اہم رہا ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور قربانیاں پیش کیں۔

وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف قومی جدوجہد میں عوام اور سیاسی قیادت کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

More News