دی ہنڈریڈ لیگ:پاكستان كا كونسا كھلاڑی شامل

دی ہنڈرڈ لیگ: ابرار احمد آئی پی ایل فرنچائز کی ٹیم میں شامل

لندن: انگلینڈ کی مشہور ٹی ٹوئنٹی طرز کی دی ہنڈرڈ لیگ 2026 کے لیے پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کو آئی پی ایل فرنچائز سے وابستہ ٹیم نے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلیئرز ڈرافٹ کے دوران سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا، جو پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس معاہدے کے ساتھ ہی ابرار احمد کسی بھی بھارتی ملکیت والی ٹیم کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نیلامی سے قبل یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ آئی پی ایل فرنچائزز سے وابستہ مالکان پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے سے گریز کریں گے، تاہم ٹیم انتظامیہ نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب میں صرف ٹیم کی ضرورت اور کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید کو ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد دیگر غیر ملکی اسپنرز پر غور کیا گیا جن میں بنگلادیش کے رشاد حسین اور پاکستان کے عثمان طارق بھی شامل تھے، تاہم آخرکار ٹیم نے ابرار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

More News