رزمک میں ٹی ایم اے کی خصوصی صفائی مہم، بازاروں اور نالیوں کی صفائی

رزمک میں ٹی ایم اے کی خصوصی صفائی مہم، بازاروں اور نالیوں کی صفائی

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر محمد طفیل اور ٹی ایم او سیف اللہ کی نگرانی میں 19 اکتوبر 2026 کو خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔

مہم کے دوران رزمک مین بازار کی سڑکوں، نالیوں اور انتظار گاہوں کی صفائی کی گئی، جبکہ جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکیں۔

More News