پاراچنار: ایم ڈبلیو ایم رہنما ساجد کاظمی گرفتار، حکومت مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کا الزام

پاراچنار: ایم ڈبلیو ایم رہنما ساجد کاظمی گرفتار، حکومت مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کا الزام

پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کے فوکل پرسن سید ساجد کاظمی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساجد کاظمی کو حکومت کے خلاف سوشل میڈیا کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 153، 153-A، 120-B اور 124-A شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انجینئر حمید حسین نے اپنے بیان میں سیاسی مخالفین کو مختلف بہانوں سے گرفتار کرنے کے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ساجد کاظمی کی رہائی پر زور دیا۔

More News