ریلوے کی قیمتی اراضی کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا سکینڈل، محکمہ لاعلم

پشاور: ریلوے اراضی کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا سکینڈل، محکمہ لاعلم

پشاور:ویب ڈیسک

شہر میں ریلوے کی قیمتی اراضی اور دکانوں کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنے کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ محکمہ لاعلم ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال بازار کے قریب واقع ریلوے اراضی پر قائم بعض دکانیں مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تک میں فروخت کی گئی ہیں، جبکہ ڈبگری گارڈن ٹائر مارکیٹ میں چند دکانوں کی قیمت ایک کروڑ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق نوتھیہ ریلوے پھاٹک اور فردوس ریلوے پھاٹک کے قریب بھی دکانوں کی مبینہ فروخت سامنے آئی ہے، جبکہ فقیر آباد ریلوے اسٹیشن کے اطراف سب سے زیادہ لین دین ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور تمام دکانیں واگزار کرا کے دوبارہ ریلوے کے حوالے کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے سابق کاروباری افراد اور دیگر متعلقہ شخصیات کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ سکینڈل کے مزید پہلو بھی سامنے آنے کی توقع ہے۔

More News