سوات خودکش دھماکے کی ایف آئی آر درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
پشاور: سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ایف آئی آر محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ کبل کے ایس ایچ او کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کبل چوک میں پاسون تنظیم کا احتجاج جاری تھا، جو شام چار بجے شروع ہوا، جبکہ شام چھ بج کر چار منٹ پر تھانے کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکا ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملے کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر مظفر اور اس کے ساتھیوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔







