سوات: پیتھام سب جیل میں قیدیوں کا احتجاج، 3 جیل اہلکار زخمی

سوات: پیتھام سب جیل میں قیدیوں کا احتجاج، 3 جیل اہلکار زخمی

سوات: پیتھام سب جیل میں زیرِ حراست قیدیوں کے احتجاج کے دوران 3 جیل پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

ترجمان سوات پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں امیر اللہ ساکن شانگلہ، شاکر اللہ ساکن باجوڑ اور توصیف الرحمان ساکن فتح پور شامل ہیں

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سنٹرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے

پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور احتجاج کی وجوہات سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں

More News