سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی فلم بنانے نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آرں

سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی فلم بنانے نہیں

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کے مخالف دہشتگرد آتے ہیں، ٹرین جیسے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بناتے ہیں، اور بھاگ جاتے ہیں ، پراجیکٹس کو ٹارگٹ کر کے پھر کہتے ہیں کہ “یہاں ترقی نہیں ہو رہی، سکول، کالج، اور روڈ نہیں بن رہی، محرومی کا بیانیہ بناؤ کہ ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔
فتنہ الہندوستان اور خوارج کے بلوچستان میں پولیس کے تھانوں پر کیے گئے حملوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں رومرہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ پولیس اور ایف سی والے اکٹھے مل کر حملوں کو ناکام بناتے ہیں اور دہشتگروں کو ماربھگاتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم ان پولیس والوں کی قربانیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟ خراج تحسین کیوں پیش نہیں کرتے؟ کیونکہ ایک ویڈیو آتی ہے” جس میں حملہ آور اپنے آپ کو آتے اور جاتے دکھاتے ہیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چلتی ہے اور بلوچستان کے یہ دہشت گرد بلوچستان میں بچیوں کو ہنی ٹریپ کرکہ اغوا کرتے ہیں، بلیک میل کرتے ہیں، کہ اب دہشت گردی کرو ورنہ تمارے گھر والوں کو بدنام کر دیں گے”
یہ دہشتگرد بلوچستان میں بچیوں کو ہنی ٹریپ کرکہ اغوا کرتے ہیں، بلیک میل کرتے ہیں، کہ اب دہشت گردی کرو ورنہ تمارے گھر والوں کو بدنام کر دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی، قومی سلامتی، بلوچستان، کشمیر، گڈ گورننس، بھارتی پروپیگنڈے اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھے گا اور ریاست قانون کی بالادستی، عوامی مفاد اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ ان کے بقول، “ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی فلم بنانے نہیں، ان کی لاشیں کتوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ اگر دہشت گرد عوام کو تکلیف پہنچائیں گے تو ریاست بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سو گنا زیادہ تکلیف دے گی، جسے وہ قیامت تک یاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے متعدد دہشت گرد بعد ازاں مسنگ پرسنز کی فہرستوں میں شامل دکھائے جاتے ہیں تاکہ حقائق کو مسخ کیا جا سکے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں نوجوان بچیوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران کم عمر بچیاں بھی پکڑی گئیں، جن سے دہشت گردوں کے عزائم اور طریقہ کار بے نقاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ یہ لوگ بلوچستان کی بچیوں کے ساتھ کر رہے ہیں، اس کا ہماری ثقافت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک والد نے ان سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جائے جہاں دہشت گردی کا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے، جبکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بھی ایک ایسا گروہ موجود ہے جو بغیر کسی تحقیق کے اس بیانیے کا حصہ بن جاتا ہے۔

More News

Breaking

سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی فلم بنانے نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آرں

سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی

Read More »