شانگلہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ، زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ

شانگلہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ، زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ

شانگلہ: ایس ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ کی زیرِ صدارت ایس ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ضلع بھر کے تفتیشی افسران اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ضلع شانگلہ میں زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، تفتیشی امور، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مقدمات کو بروقت اور میرٹ کے مطابق نمٹانے، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیم امان اللہ نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جدید تفتیشی تقاضوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ٹریس کیا جائے۔ انہوں نے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور تمام مقدمات کی تفتیش شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تفتیشی عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر مقدمے کو پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مؤثر تفتیش نہ صرف جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پولیس پر عوامی اعتماد کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔

میٹنگ میں تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقدمات کی پیش رفت پر خصوصی توجہ دیں، دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داریاں انجام دیں۔

 

More News