شانگلہ: جیپ گہری کھائی میں جاگری، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
شانگلہ کے علاقے ڈاوٹ سرکول میں پوٹھوہار جیپ حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق جیپ ریورس گیئر لگاتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں دونوں افراد متاثر ہوئے، جن کا تعلق دندئی سیر سے بتایا جاتا ہے۔
حادثے کے بعد زخمی شخص کو کشتی کے ذریعے تھاکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔








