زیادتی کی شکایات کرنے والوں کے لیے فارم تیار کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کو بھی مناسب جگہ فراہم کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

زیادتی کی شکایات کرنے والوں کے لیے فارم تیار کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کو بھی مناسب جگہ فراہم کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بعض افراد شکایات کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ایسے افراد کے تحفظات دور کرنے کے لیے فارم تیار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت ان لوگوں کی شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جو کارروائیوں کے دوران اپنے ساتھ ناانصافی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے فارم تیار کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد اپنے تحفظات متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں۔

گورنر نے کہا کہ ریڑھی بانوں کے مسائل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور ان کے لیے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ریڑھی بانوں کو کاروبار جاری رکھنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے تاکہ ان کا روزگار متاثر نہ ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روزگار سے وابستہ افراد کے مسائل کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

More News