شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور ہیوی ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور ہیوی ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے پیش نظر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی گئی۔

موٹروے حکام کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی حفاظت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر بھاری گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

 

More News