شفا انٹرنیشنل اسپتال میں گاڑیوں کی حفاظت سے متعلق نیا نوٹس
اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال کی حدود میں گاڑیوں کی سیکیورٹی سے متعلق نیا ہدایت نامہ آویزاں کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں ملازمین، ڈاکٹروں، مریضوں اور ان کے لواحقین کو اپنی پارک کی گئی گاڑیوں کی حفاظت خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گاڑی چوری ہونے یا کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں اسپتال انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔
اسپتال کے احاطے میں نوٹس آویزاں کیے جانے کے بعد شہریوں اور مریضوں کے لواحقین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔





