شمالی وزیرستان میں 19 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت، عوام کے لیے اہم ہدایت جاری
ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے عوام کے لیے اطلاعِ عام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر، 19 اکتوبر 2026 کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع بھر میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت ہوگی۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اپنی روزمرہ سرگرمیاں روک دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
اطلاع کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر پابندی بھی بدستور برقرار رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔








