شمالی وزیرستان: ڈی پی او سجاد حسین کی گاڑی پر فائرنگ، افسر اور اسکواڈ محفوظ

شمالی وزیرستان: ڈی پی او سجاد حسین کی گاڑی پر فائرنگ، افسر اور اسکواڈ محفوظ

شمالی وزیرستان: میر علی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شمالی وزیرستان سجاد حسین کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق واقعہ آج نمازِ ظہر کے بعد پیش آیا، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ڈی پی او سجاد حسین اور ان کے ہمراہ موجود پولیس اسکواڈ محفوظ رہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

More News