شہدا کی قربانیوں پر سیاست نہ کی جائے، فضل الرحمان اپنا بیان واپس لیں، علی امین گنڈاپور

شہدا کی قربانیوں پر سیاست نہ کی جائے، فضل الرحمان اپنا بیان واپس لیں، علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شہدا پوری قوم کے ہیں، ان کی قربانیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان شہدا سے متعلق اپنا بیان واپس لیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اس لیے شہدا کی قربانیوں کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں، اس لیے وہ اپنا غصہ شہدا پر نہ نکالیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئینی اور قانونی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی ریاستی زیادتی ہے۔ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان نے مؤثر جواب دیا ہے۔

More News