میرعلی بازار میں ہوٹلوں کا معائنہ، صفائی اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی ہدایت
شمالی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد تیمور خان آفریدی اور اسسٹنٹ کمشنر میرعلی فہیم الدین کی ہدایات پر 29 اکتوبر 2026 کو ایریا محرر لائق حسین نے میرعلی بازار کے مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی، روٹی کے معیار اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ہوٹل مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے، معیاری خوراک فراہم کرنے اور اشیائے خورونوش مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی، ناقص صفائی یا غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر متعلقہ دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








