طالبان دور میں افغان معیشت زبوں حالی کا شکار، عوام شدید معاشی بحران سے دوچار

طالبان دور میں افغان معیشت زبوں حالی کا شکار، عوام شدید معاشی بحران سے دوچار

افغان تھنک ٹینک افغانستان اینالیٹس نیٹ ورک کے مطابق طالبان حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث افغان معیشت مسلسل زوال کا شکار ہے، جبکہ روزگار کا بحران بھی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ عوام کو مناسب روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہے، معاشی بدحالی کے باعث خواتین اور بچے معمولی اجرت پر گھروں میں کام کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ پابندیوں کے باعث خواتین کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع بھی محدود ہوگئے ہیں۔

افغان خاندان معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے بچوں کی تعلیم، اثاثوں اور مستقبل تک کو قربان کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے بھی افغانستان میں عوام کی بدترین معاشی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »