طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت، فیض آباد میں گورنر آفس پر حملہ
کابل: افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان کے خلاف مختلف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق بدخشاں میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں طالبان کے 9 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ فیض آباد میں طالبان کے گورنر آفس کے قریب سیکیورٹی پوسٹ کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
مزاحمتی تحریک دی گرین ٹرینڈ کے مطابق تخار کے ضلع چہ آب میں ایک رہائشی عمارت پر حملے کے دوران طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان مخالف مسلح سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔





