عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ رک گیا
عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ رک گیا، پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 515 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 368 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 125 ڈالر کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔ عالمی قیمت، ڈالر کی قدر اور مقامی طلب و رسد سمیت مختلف عوامل سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔








