عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کیلئے روانہ کی جائے گی۔ دوسری خصوصی ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے چلائی جائے گی۔

اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی اور آخری خصوصی ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کیلئے چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

More News