لاچی کوہاٹ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

لاچی کوہاٹ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد:ویب ڈیسک

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے لاچی میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیر جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں پر فخر ہے جو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیامِ امن کیلئے سکیورٹی اداروں کی مسلسل کارروائیاں قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

More News