فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

پشاور میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنر ہاؤس کے باہر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ہونے والے پیدل مارچ میں اسکول کے بچوں، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور مسئلہ کشمیر کو مذاکرات اور پُرامن ذرائع سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

گورنر نے پاکستان کے سفارتی کردار کا ذکر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ماضی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر منعقدہ اس ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔

More News