قصر الصفا میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود

قصر الصفا میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود

وزیراعظم شہباز شریف نے قصر الصفا میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتِ حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

More News