لاہور ہائیکورٹ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، چیف جسٹس نے پرچم لہرایا

لاہور ہائیکورٹ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، چیف جسٹس نے پرچم لہرایا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی، جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت پر قومی پرچم لہرایا۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس سید فرہاد علی شاہ، جسٹس جواد ظفر، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس شیریں عمران اور جسٹس خالد ابن عزیز سمیت عدالتی افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور ہمیں قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک و قوم کی سربلندی کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2025 میں تاریخی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے، جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے گزشتہ دو سال میں 80 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے۔

چیف جسٹس نے عہد کیا کہ عدلیہ آئین پاکستان کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

More News