لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، شادی پر بیوی کو دیا گیا سونا اسی کی ملکیت قرار

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، شادی پر بیوی کو دیا گیا سونا اسی کی ملکیت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے شادی کے موقع پر بیوی کو دیا جانے والا سونا اس کی ملکیت قرار دیتے ہوئے چھ تولہ سونا شوہر کو واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس انوار حسین نے شہری محسن علی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں شوہر کی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی گئی۔ درخواست گزار نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کی جانب سے بیوی کو چھ تولہ سونا واپس کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ شادی کے وقت بیوی کو دیا جانے والا سونا اسی کی ملکیت تصور ہوگا۔ تاہم بیوی کی جانب سے شوہر پر سونا چھیننے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، جس کی ذمہ داری عدالت کے مطابق بیوی پر تھی۔

ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا، تاہم نان و نفقہ اور سامانِ جہیز سے متعلق سابقہ فیصلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

More News