لنڈی کوتل: محمد شینواری والی بال کلب نے فائنل جیت کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی
لنڈی کوتل: حمزہ بابا مزار کے قریب قائم سیر و تفریحی پارک میں سیکیورٹی فورسز 176 ونگ کے زیرِ اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا، جس میں محمد شینواری والی بال کلب نے کاروان آفریدی والی بال کلب کو 0-3 سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی 176 ونگ سیکیورٹی فورسز کے صوبیدار میجر حضرت عمر اور جے کیو گل بر خان تھے، جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز حکام نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید سپورٹس ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔
علاقے کے عوام نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔








