لیہ: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
لیہ کے چک نمبر 146 ٹی ڈی اے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز احمد اور محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد گھر کو بجلی کی فراہمی کے لیے پول سے آنے والی تار میں جوڑ لگا رہے تھے کہ اچانک انہیں شدید کرنٹ لگ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم دونوں افراد جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی جبکہ جاں بحق افراد کے گھر میں کہرام مچ گیا۔








