متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں میزائل حملے کے نتیجے میں ایک اور پاکستانی جاں بحق، مجموعی تعداد 7 ہوگئی

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات میں جاری کشیدگی کے دوران میزائل حملے کے نتیجے میں ایک اور پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

امارتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس کے ملبے کے ٹکڑے ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں آ گرے، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران اب تک 3 پاکستانی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں سے ایک دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

More News