محسن نقوی کا ایف سی ٹریننگ سینٹر شبقدر کا دورہ، جدید تربیتی نظام پر زور

محسن نقوی کا ایف سی ٹریننگ سینٹر شبقدر کا دورہ، جدید تربیتی نظام پر زور

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ٹریننگ سینٹر شبقدر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فورس کی آپریشنل تیاریوں، جدید تربیتی نظام اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے خصوصی طور پر اسپیشل پروٹیکشن ونگ کی تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اینٹی رائٹ ونگ کی آپریشنل تیاریوں اور غیر ملکی ریاستی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے دی جانے والی تربیت کا بھی جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن ونگ کو ایک جدید، منظم اور پیشہ ور فورس میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جسے ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مہمانوں کو بین الاقوامی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اہلکاروں کی جسمانی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے، جدید اسلحہ کے استعمال کی تربیت کو لازمی بنایا جائے، ڈرائیونگ مہارتوں میں بہتری لائی جائے اور اہلکاروں کو غیر ملکی زبانوں کی تعلیم بھی دی جائے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اہلکاروں کے لیے غیر ملکی انسٹرکٹرز کے ذریعے تربیت کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ منتخب اہلکاروں کو بیرون ملک تربیتی پروگراموں میں بھی بھیجا جائے گا۔

محسن نقوی نے تربیتی مرکز کی بیرکس کا بھی معائنہ کیا اور اہلکاروں سے ان کے مسائل اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مرکز میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، جمنازیم اور سوئمنگ پول کی تعمیر شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیتی کیمپ میں ملک کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اہلکار شریک ہیں۔ جاری تربیتی پروگرام میں پہلی مرتبہ 35 خواتین اہلکاروں کی شمولیت کو بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر احمد گاڑا، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او چارسدہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »