محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش

محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو سیاسی معاملات پر مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کے سیاسی معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے آگے بڑھانے کی پیشکش کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان نئے معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غلطیوں کی اصلاح ہمیشہ ممکن ہوتی ہے، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنایا جائے اور ایسا معاہدہ کیا جائے جس کے تحت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی اور ٹانگ کھینچنے کی سیاست سے گریز کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وفاق صوبوں کو وسائل فراہم کرتا ہے، تاہم ان کے بقول صوبوں کے حقوق اور وسائل کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر ضرورت سے زیادہ سختی نہیں ہونی چاہیے اور سیاسی اختلافات کا حل ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے سے نہیں نکلتا۔ محمود خان اچکزئی نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے تو اس میں کیا قباحت ہے۔

اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے معاملے کو بھی اٹھایا اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے ایوان سے نکالے جانے پر وضاحت طلب کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مؤقف اختیار کیا کہ اقبال آفریدی نے ایوان میں لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی، گالیاں دیں اور تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی عملے کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتے تو انہیں اسپیکر کی نشست پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »